عمران خان کی بزرگ ہستی حضرت میاں میر ؒکے دربار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
پی ٹی آئی کے سربراہ نے میاں میر قبرستان میں اپنی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب کی قبور پر بھی حاضر دی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بزرگ ہستی حضرت میاں میر ؒکے دربار مبارک پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، عمران خان نے میاں میر قبرستان میں اپنی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب کی قبور پر بھی حاضر دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی ، این اے 122سے امیدوار عبد العلیم خان ، پی پی 147سے امیدوار شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ اور دیگر کے ہمراہ دربار حضرت میاں میر ؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی ۔
اس موقع پر این اے 122میں کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔دربار انتظامیہ کی طرف سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو تبرک کے طور پر چادریں بھی پیش کی گئیں۔بعد ازاں عمران خان نے دربار سے متصل قبرستان میں اپنی والدہ اور دیگر عزیز وا قارب کی قبور پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ عمران خان نے میڈیا کوبتایا کہ بچپن میں زمان پارک کے سارے رہائشی عید کی نماز پڑھنے یہاں آیا کرتے تھے ۔قبل ازیں عمران خان روحانی شخصیت الحاج صوفی شوکت قادری سے ملاقات کی اور ان سے این اے 122کے ضمنی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.