پاک سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم
فوجی قیادت کا افغانستان کی صورتحال اور افغان میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تشویش کا اظہار
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:15
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،افغانستان کی صورتحال اور افغان میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا،مشرقی ومغربی سرحدی صورتحال اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کا اہم اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوا،جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور ، ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب میں جاری پیشرفت اورمشرقی ومغربی سرحدی صورتحال خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔(جاری ہے)
شرکاء نے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنزپر غور کیا اور اِس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان ، کراچی اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشنز کو منطقی انجام، دہشتگردوں اور انکے معاونین کو ہر قیمت پرکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
کور کمانڈر کانفرنس نے افغانستان کی صورتحال اور افغان میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تشویش کا اظہار کیا تاہم مشرقی ومغربی سرحدی صورتحال اور کسی بھی درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.