میڈیا کا قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ہے،صدر ممنون
انتہا پسندی، فرقہ واریت ، دہشت گردی اور تعصبات کیخلاف جنگ میں میڈیا کا کردار ہراول دستے کا ہے،عرفان صدیقی سے گفتگو
جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے اور ملکی مسائل کے حل نیز قومی یکجہتی کے فروغ میں اس کا کردار نہایت اہم ہے۔ انتہا پسندی، فرقہ واریت ، دہشت گردی اور مختلف قسم کے تعصبات کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار ہراول دستے کا ہے کیونکہ عوامی رائے سازی وہی کر سکتا ہے۔
یہ بات انہوں نے وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج ایوانِ صدر میں اْن سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے الیکٹرانک میڈیا کا نیا ضابطہ اخلاق صدرِ مملکت کو پیش کیا اور اس کی تیاری کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ صدر ممنون حسین نے ضابطہ اخلاق کے لیے قائم کی گئی وزیرِاعظم کی خصوصی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تیرہ برس بعد ایک متفقہ ضابطہ اخلاق کی تیاری ایک اہم سنگ میل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.