جیسے جیسے انتخابی مہم اٹھتی گئی ن لیگ کا گراف نیچے نیچے گرتا گیا : شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:18

جیسے جیسے انتخابی مہم اٹھتی گئی ن لیگ کا گراف نیچے نیچے گرتا گیا : شاہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جیسے جیسے انتخابی مہم اٹھتی گئی ن لیگ کا گراف نیچے نیچے گرتا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے انتخابی مہم اٹھتی گئی ن لیگ کا گراف نیچے نیچے گرتا گیا۔ تحریک انصاف کی حمایت پر این اے 122 کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔فیصلہ ابھی عوام کی کچہری میں ہونا باقی ہے۔ 2013 میں لاہور جاگ گیا تھا۔ آج مفادات کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے۔ لاہوریوں کو بہت اچھا موقع ملنے والا ہے، ایاز صادق تمہاری رخصتی کا وقت آگیا ہے، علیم خان خاموش رہیں، این اے 122 کی عوام خود بولیں گے۔