این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم ختم ہو گئی

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حلقے میں جوش و خروش نظر آتا رہا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:18

این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم ختم ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم ختم ہو گئی انتخابی معرکے کی انتخابی مہم گزشتہ روز رات 12 بجے ختم ہوگی جب کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حلقے میں جوش و خروش دیکھا گیا اور تحریک انصاف مزنگ کے قرطبہ چوک اور مسلم لیگ (ن ) نے سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں میں آخری جلسے میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے حریف علیم خان کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں جب کہ ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے گلیوں، چوراہوں، بازاروں اور کوچوں میں سیاسی پرچم لگائے گئے ہیں ۔