ورلڈ انڈر18-سنوکر کپ میں پاکستان کے عبدالرحیم سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں جاری آئی بی ایس اے ورلڈ جونیئر انڈر18-سنوکرکپ چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی عبدالرحیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انہوں نے جمعہ کو دو اہم میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ۔پر ی کوارٹر فائنل میں انہوں نے ایران کے کھلاڑی ارمان اتاشوک خان کو4-0(69-62، 70-38،88-77اور 65-39)سے شکست دی اور پھر شام کو ویلز کے کھلاڑی ٹائیلرز ریس کو 4-3سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کے عبدالرحیم اور محمد ثاقب نے اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر پہلے16 سیڈڈ کھلاڑیوں کی سیڈنگ حاصل کی تھی ۔ تاہم محمد ثاقب اسرائیلی کھلاڑی عامر ناردیا سے3-0سے ہارنے کے بعد چیئمپیئن شپ سے باہر ہو گئے۔(جاری ہے)
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں عبدالرحیم کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے سابق ڈائریکٹر فنانس محمدغفران قریشی کیسب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔
لیگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عبدالرحیم نے روس کے کراسوک کو 3-0سے، دوسرے میچ میں روس ہی کیویسیلی دیمیترنکو کو 3-0سے، تیسرے میچ میں فرانس کے نکولس مورتیوکس کو3-1سے اور چوتھے اور آخری لیگ میچ میں بھارت کے سیسیلی واس منگلا کو3-1سے شکست دی۔ دوسری جانب محمد ثاقب نے اپنے لیگ میچز میں روس کے سیمین پیچینتیکوف کو 3-0سے، روس کے کریل پیٹروف کو3-2سے، لیتھوانیا کے نیکیتاکول پیچنکوکو3-0سے اورایران کے عرفان نادری کو3-1سے شکست دی۔ ان میچوں میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے دو ، دو نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ کوارٹر فائنل کو شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (PBSA)کے صدر عالمگیر شیخ نے بھی دیکھا۔ انہوں نے عبدالرحیم کوویلز کے کھلاڑی کے خلاف کوارٹر فائنل جیتنے اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔سیمی فائنل میں پاکستان کے عبدالرحیم کا مقابلہ ہانگ کانگ کے منگ تنگ چین سے آج ہو گا، IBSFکی ویب سائٹ پر لائیو میچ دکھائے جا رہے ہیں۔ دوسرا سیمی فائنل ویلز اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کے مابین ہو گا۔ دونوں سیمی فائنل صبح ہوں گے جبکہ فائنل ہفتہ کی شام کھیلا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.