نعیم الحق نے ضمنی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے کی تصد یق کر دی

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹر ی اطلا عات نعیم الحق نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے کی تصد یق کر دی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹرویو میں سیکرٹر ی اطلا عات نعیم الحق نے کہا کہ این اے 122ضمنی انتخاب میں کسی بھی پولنگ سٹیشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ہے‘ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل نہیں ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 122 ضمنی انتخاب میں جو بھی جماعت کامیاب ہو گئی اس میں فتح جمہوریت کی ہی ہو گی۔