تحر یک انصاف نے ضمنی انتخابات کی ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور ثبوت جمع کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی
بے ضابطگیاں ثابت ہو گئیں تو ایسا احتجاج کرینگے کہ حکومت کے لئے چلنا مشکل ہو جائے گا ، (ن) لیگ والوں نے انتہائی منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے حمایتی ووٹوں کو دوسرے حلقوں اور شہروں میں منتقل کیا ہے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی عبد العلیم شعیب احمد صدیقی ، شفقت محمود اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
پیر 12 اکتوبر 2015 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی ووٹر لسٹوں میں ہزاروں کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور ثبوت جمع کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، تمام ثبوت اور انکوائری کرنے کے بعد اگر بے ضابطگیاں ثابت ہو گئیں تو ایسا احتجاج کرینگے کہ حکومت کے لئے چلنا مشکل ہو جائے گا ، (ن) لیگ والوں نے انتہائی منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے حمایتی ووٹوں کو دوسرے حلقوں اور شہروں میں منتقل کیا ہے ۔
وہ گزشتہ روز گلبرگ میں عبد العلیم خان ، نو منتخب رکن اسمبلی شعیب احمد صدیقی ، میاں اسلم اقبال ،جمشید اقبال چیمہ اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ اب تک ہمارے پاس درجنوں ایسی شکایات اور ثبوت آئے ہیں جن میں یہ ثابت ہو رہا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے ووٹر ز لسٹوں میں ہیر پھیر کی ہے لیکن ہم ابھی حتمی طور پر کچھ کہہ کر سیاست نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جسکی رپورٹ آنے کے بعد ہم آئندہ کی حکمت عملی کااعلان کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.