`چنیوٹ،سالانہ عظمت قرآن و صاحب قرآن کانفرنس 15اکتوبر کو ہو گی `

پیر 12 اکتوبر 2015 23:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)سالانہ عظمت قرآن و صاحب قرآن کانفرنس مورخہ15اکتوبر بروز جمعرات بوقت 11بجے دن بمقام جامع نعیمیہ رضویہ نورالقران چک نمبر201جونگے لک نزد پینسرہ بھوانہ روڈ چنیوٹ میں منعقد ہو گی جس میں تلاوت کلام پاک قاری محمد نفیس آصف نعیم آف فیصل آباد، نقابت شاعر اہلسنت ڈاکٹر طاہر عباس خضر کچھی ، قاری محمد امان اﷲ نعیمی و نعت خواں فخرعبا س تاوش آف جھنگ شوکت علی رضوی آف چنیوٹ، حافظ محمد طیب مرتضی ودیگر حضرات شرکت کریں گے جس میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالوحید صدیقی اور قاری محمد اقبال سیالوی خطیب اعظم نیو لاہور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر علما کرام و مشائخ عظام خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس کی صدارت ادارہ ہذا کے مہتہم جامع نعیمیہ رضویہ نورالقران قاری علی اعجاز ڈوگر کریں گے۔

`