`پنجگور،امیدواروں کا محکمہ خزانہ کی خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کا مطالبہ `

پیر 12 اکتوبر 2015 23:12

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں محکمہ خزانہ کے خالی آسامیوں کو مشتہر کیاجائے امیدواروں کا امطالبہ تفصیلا ت کے مطابق پنجگورمحکمہ خزانے کے مختلف اسامیوں کے انٹرویو ٹیسٹ دیئے چھ سات ماہ گزرنے کے بعد تاحال ان کی کامیاب امید واروں کی لسٹ شائع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے امیدوار نہ ادھر کے نہ ادھر کے رہے انہوں نے میڈیا آفس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہاہے کہ ان خالی اسامیوں کے مشتہر نہ ہونے کی امید میں کسی دوسرے جگہ میں اپلائی نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہامطالبہ کیا ہے ڈی جی خزانہ ،چیف سیکرٹری ،فائنس سیکرٹری، صوبائی وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، چیف جسٹس ہائیکورٹ فوری طور پر نوٹس لے کر انہیں مشتہر کیا جائے۔ `