ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈسٹرکٹ پولیس نے 27انتہائی مطلوب مجرموں اور دہشتگردوں کی فہرست عوامی مقامات پر آویزاں کردی
منگل 13 اکتوبر 2015 16:48
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈسٹرکٹ پولیس نے 27انتہائی مطلوب مجرموں اور دہشتگردوں کی فہرست تیار کرکے عوامی مقامات پر آویزاں کردی، عوام سے ان افراد کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل اور ان دہشت گردوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلعی پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 27انتہائی مطلوب مجرموں اور دہشت گردوں کی فہرست تیار کر کے عوامی مقامات پر آویزاں کر دی ہے ۔
پولیس نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں اور ان دہشت گردوں سے ہوشیار بھی رہیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک دہشت گرد ہیں اور کسی بھی وقت اور کسی کو بھی جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
اس فہرست میں القاعدہ کا عمران بلوچ عرف عمر خطاب سب سے زیادہ مطلوب ہے جو دہشتگردی کے مختلف حملوں میں ملوث رہا اور پولیس نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقررکررکھی ہے۔
عوامی مقامات ، پولیس کی گاڑیوں پر آویزاں کیے گئے بینرز میں ملزمان کی تصاویر ، پتے یاصرف نام بھی درج ہیں۔ محرم الحرام سے پہلے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس سرگرم ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمان سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی بھی معلومات ، شناخت یا گرفتاری میں مدد کیلئے دیئے گئے نمبروں پر فوری طور پر رابطہ کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.