سکھ مذہب کے بانی اور سکھوں کے روحانی پیشوا با با گور نانک دیو جی کے 546ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس
منگل 13 اکتوبر 2015 18:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)سکھ مذہب کے بانی اور سکھوں کے روحانی پیشوا با با گور نانک دیو جی کے 546ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹریٹ میں ایک اعلی سطحی اجلاس چیئرمین بور محمد صدیق الفاورق کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں پاکستان سکھ گوردواہ پر بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار شام سنگھ، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن خالد علی ،سیکرٹری بورڈ اکرام الحق ، ڈپٹی سیکرٹری عمران خان، پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت حساس اداروں، امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں یاتری 20نومبر کو پاکستان آئیں گے جبکہ تقریبات 29 نومبر تک جاری رہیں گی اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر با با گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام تر انتظامات فول پروف ہو نگے ،ہم یاتریوں کی سیکورٹی، رہائش ، لنگر، میڈیکل سمیت دیگر کسی انتظامی امور سے غافل نہیں ، اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ہم اسلامی و اخلاقی اور آئینی تقا ضوں کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی مثالی مہمان نوازی کریں گے جبکہ میں ہمسایہ ملک بھارت سے بھی امید رکھتا ہوں کہ وہ سکھ یاتریوں کو پاکستان بھجوانے میں بھرپور تعاون کریں گے اور ہم بھارت سمیت دیگر مماملک سے آنیوالے ہزاروں یاتریوں کی سیکورٹی ، رہائش، سفری ، میڈیکل سمیت تما م وی آئی پی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ دنیا بھر میں ملک پاکستان اور مسلمانوں کاامیج بہتر ہو سکے اور خاص طور پر ہمسایہ ملک بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آ سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.