پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے حوالے سے اربوں روپے کے واجبات کی عد م وصولی کا انکشاف،کمیٹی کی مخفی معیشت کے سدباب اور ایف بی آر کے ماتحت اداروں میں ملازمین کی حاضریاں یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام کی تنصیب کی ہدایت،کمیٹی کا پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر ایوی ایشن ڈویژن کے بغیر تیاری اجلاس میں شرکت پر برہمی کااظہار
ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو سالانہ ایک لاکھ نوٹسز جاری ، ان کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں ،صورتحال بتدریج بہتر ہو جائے گی، چیئرمین ایف بی آر کی کمیٹی کوبریفنگ
منگل 13 اکتوبر 2015 19:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے حوالے سے اربوں روپے کے واجبات کی عد م وصولی کا انکشاف ہوا جس پر کمیٹی نے واجبات کی وصولی کی ہدایت کی ۔ کمیٹی نے ہوابازی ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کی جانب سے تیاری کر کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے مخفی معیشت کے سدباب اور ایف بی آر کے ماتحت اداروں میں ملازمین کی حاضریاں یقینی بنانے کے حوالے سے بائیو میٹرک نظام کی تنصیب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کو بلیک اکانومی کے سدباب کے لئے بنکوں سے مدد حاصل کرنی چاہیے جبکہ ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ نے پی اے سی کو بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو سالانہ ایک لاکھ نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں اور مختلف ذرائع سے ایسے افراد کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں‘ توقع ہے کہ صورتحال بتدریج بہتر ہو جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.