وزیر اعظم آزادکشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،پلندری بیترں ،تنگی گلہ تاگریٹاپار سڑک کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، و فاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا آزادجموں کشمیر کونسل کی ایگزیکٹو ڈو یلپمنٹ کمیٹی سے خطاب
منگل 13 اکتوبر 2015 19:15
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت بڑی دلجمعی اور مستعدی سے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ وہ منگل کو آزادجموں وکشمیر کونسل کی ایگزیکٹو ڈو یلپمنٹ کمیٹی کے مالیاتی سال 2015-16 کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں سیکرٹری کشمیر افیر و انچارج آزادجموں وکشمیر کونسل عابد سعید ،ایڈیشنل سیکرٹری آزادکشمیر کونسل عامر اشرف خواجہ، سیئنر وزیر آزادکشمیر حکومت چوہدری محمد یسین ،وزیر مواصلاتو و رکس آزادکشمیر حکومت چوہدر ی محمد رشید و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف آزادکشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کا واضح ثبوت آزادکشمیر کے لیے اعلان کردہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.