حبیب بینک فٹ بال ٹیم ختم ، پلیئرز کے بیروزگار ہونیکا امکان
جمعہ 16 اکتوبر 2015 16:12
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار16اکتوبر۔2015ء ) بھاری منافع کا دعویٰ کرنے والے مالیاتی اداروں میں قائم کھیلوں کی سرگرمیاں ختم کی جارہی ہیں اور اداروں میں موجود ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دو دو ماہ کے کنٹریکٹ معاہدے دیکر ان میں نوکری سے برخواستگی کا خوف پیدا کیا جا رہا ہے ۔ فیفا اور پی ایف ایف کے قوانین کے مطابق ملکی ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی سٹرینتھ کم از کم اٹھارہ سے بیس ہونی چاہئے لیکن حبیب بینک کی ٹیم جو پاکستان کے ٹاپ قومی ایونٹس میں شرکت کرتی ہے کہ مجموعی سٹرینتھ 15 ہے ۔
کھلاڑی بینک کی بے روزگاری کی پالیسی سے سخت پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حبیب بینک کے شعبہ سپورٹس کے سربراہ رقیب احمد کا ادارے سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
بینک میں قائم باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس مینز ویمنز ، ہاکی، گالف، شوٹنگ بال ، بیڈمنٹن ٹیمیں بتدریج ختم کردی گئی ہیں اور صرف کرکٹ اور فٹ بال کی دو ٹیمیں ادارے میں رہ گئیں ہیں ۔
حبیب بینک نے کئی انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا کئے ۔ اس وقت بھی حبیب بینک میں انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں جو بینک کی افسر شاہی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا رویہ پر شدید مایوس ہیں ۔ سندھ فٹ بال کی جنرل کونسل کے ممبر اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری عبدالرحیم بخش نے صدر ، وزیراعظم ، وفاقی وزیر کھیل، صوبائی وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ حبیب بینک سے ٹیموں کی بندش اور کھلاڑیوں کو بے روزگار کئے جانے کا نوٹس لیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.