پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر ، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور اظہر علی فٹ ہوگئے ، پریکٹس شروع کردی
یاسر شاہ نے بولنگ شروع کر دی ہے جبکہ اظہر علی نے بھی بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، انتخاب عالم
جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اور بیٹسمین اظہر علی فٹ ہوگئے ہیں اور انھوں نے باقاعدہ پریکٹس شروع کر دی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے بولنگ شروع کر دی ہے جبکہ اظہر علی نے بھی بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں فٹ ہیں اور 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ یاسر شاہ ابوظہبی ٹیسٹ سے ایک دن پہلے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ان فٹ ہونے کے سبب لیفٹ آرم سپنر ظفرگوہر کو ابوظہبی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔اظہر علی پیر میں انفیکشن کے سبب زمبابوے کے دورے میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیل سکے تھے اور تکلیف بڑھ جانے کے سبب وہ ابوظہبی ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.