خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسئز کو سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھولنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 21:55

کالام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء ) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسئز کو سرکاری محکموں سے واپس لے کر انہیں سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھولنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر نتھیاگلی میں مختلف صوبائی محکموں کے 16 ریسٹ ہاؤس صوبائی محکمہ سیاحت کے حوالے کرکے انہیں سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس سے ان ریسٹ ہاؤسوں پر سالانہ دوکروڑروپے سے زائد کے سرکاری اخراجات کے بجائے اب صوبائی حکومت کو آمدن شروع ہو گئی ہے اور صرف چارماہ میں صوبائی حکومت کو ان سے 40 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جمعہ کے روز " ریٹریٹ ہاؤس" نتھیاگلی میں ان ریسٹ ہاؤسوں کی بکنگ کیلئے قائم کئے گئے ویب پورٹل کاافتتاح کرکے انہیں عام لوگوں کیلئے کھول دیا ہے واضح رہے کہ "ریٹریٹ ہاؤس" صوبے کے چیف سیکرٹری کیلئے مختص تھا اور موجودہ چیف سیکرٹری امجد علی خان نے صوبائی حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سب سے پہلے اپنے ریسٹ ہاؤس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے اسے محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا ہے اس سلسلے میں جمعہ کے روز " ریٹریٹ ہاؤس" ہی میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تھے جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین ، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون، ساجدہ ذوالفقار، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، چیئرمین ڈیڈک سردار محمد ادریس، چیف سیکرٹری امجدعلی خان، سیکرٹری ٹوارزم محمد اعظم خان، ایم ڈی ٹوارزم کارپوریشن مشتاق خان،کمشنر ہزارہ اکبر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے عام لوگوں کے استعمال کیلئے 15 ریسٹ ہاؤس ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے حوالے کئے ہیں ان میں ریٹریٹ ہاؤس نتھیاگلی، کرناک ہاؤس، پولیس ریسٹ ہاؤس، انسپکشن بنگلہ مری،فارسٹ ریسٹ ہاؤس ٹھنڈیانی،، ایڈیشنل کاٹیج نتھیاگلی،ونڈیا کاٹیج، پائین ریسٹ ہاؤس، فارسٹ کاٹیج، فارسٹ ریسٹ ہاؤس ڈونگا گلی،فارسٹ ریسٹ ہاؤس باڑیاں،ٹی سی کے پی ریسٹ ہاؤس ٹھنڈیانی اور یورپین کاٹیج نمبر1 ،29 ،30 شامل ہیں اگلے مرحلے میں 13 مزید ریسٹ ہاؤسز ٹوارزم کارپوریشن کے حوالے کئے جائیں گے جہاں عام سیاح ادائیگی کے عوض رہائش اختیار کر سکیں گے تقریب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :