وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

بدھ 1 مئی 2024 18:32

وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بدھ کو کراچی میں پاکستان کوسٹل گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں انسداد سمگلنگ آپریشن کے دوران ضبط کی جانی والی اشیاء دیکھیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسداد سمگلنگ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی بس اور وین کا بھی مشاہدہ کیا۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئر غلام عباس نے ضبط شدہ اشیاء اور سمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والے روٹس کے بارے بریفنگ دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو بس کے اندر سمگلنگ والی اشیاء چھپانے والے خفیہ حصے بھی دکھائے گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کے مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کوسٹل ایریاز کی سرویلنس کے نظام کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسداد سمگلنگ آپریشن کے حوالے سے پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو انسداد سمگلنگ کے لئے بھرپور آپریشن کا حکم دیا اور پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائیگا،انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے۔

کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہواوفاقی سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد سمگلنگ آپریشن معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کوسٹل گارڈز انسداد سمگلنگ کے لئے شاندار کام کر رہی ہے،اس فورس سے بہت توقعات وابستہ ہیں،اس وقت سمگلنگ ہماری معیشت کو کھا رہی ہے،پہلے بھی یقین تھا اور آج یہ یقین مزید پختہ ہو گیا ہے کہ پاکستان کوسٹل گارڈز ہی سمگلنگ کو موثر طریقے سے روک سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کا براہ راست تعلق معیشت کی مضبوطی سے ہے، پاکستان کوسٹل گارڈز کی محنت پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گی۔

پاکستان کوسٹل گارڈز کم وسائل کے باوجود شاندار کام کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے۔ پاکستان کوسٹل گارڈز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔یہ آپ کا حق ہے اور ہمارا فرض۔ انشاللہ پوری فورس مل کر انسداد سمگلنگ آپریشن کو پوری طاقت سے آگے بڑھائے گی۔وفاقی وزیر داخہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور ہر قسم کی سمگلنگ خصوصا ً انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پاکستان کوسٹ گارڈزکے پیشہ ورانہ تربیتی اموراور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گی منشیات،شراب اور دیگر جنرل آئٹمز کی تفصیلات بتائی گئیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جوانوں کے بلند عزم، حوصلہ اور کوششوں خصوصا ً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنے فرائض انجام دینے والی واحد فورس ہے جس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی مشکل اور جنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔

اس لیے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد اور درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پاکستان کوسٹل گارڈز کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔