تیسویں فیڈرل کپ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ،عقیل خان اور ہیراعاشق فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:57

تیسویں فیڈرل کپ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ،عقیل خان اور ہیراعاشق فیصلہ ..

اسلام آباد ۔17 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) تیسویں فیڈرل کپ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز فائنل کل اتوار کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، ٹاپ سیڈ عقیل خان اور ہیرا عاشق فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، مینز سنگلز ایونٹ میں عقیل خان اور ہیرا عاشق نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے محمدعابد کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہیرا عاشق نے احمد چوہدری کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں عقیل خان اور ہیرا عاشق مدمقابل ہوں گے۔