قوم پرستوں نے قومی مفادات کاسوداکرلیا، رہنما جے یو آئی

مردم شماری کابائیکاٹ قوم مزیدپسماندہ رکھنے کی سازش ہے،عزم کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماوٴں نے کہاہے کہ قوم پرستوں نے قومی مفادات کاسوداکرلیا،مردم شماری کابائیکاٹ قوم مزیدپسماندہ رکھنے کی سازش ہے،پہلے بلوچ اورپشتون اقوام کولڑانے کی ناکام کوشش کی گئی اب مفادات کی خاطردونوں تخت لاہورکے زیرسایہ ایک ہوگئے،مری معاہدے کاوقت قریب آنے پرقوم پرستوں کے بیانات تبدیل ہوگئے، ڈاکٹرسرفرازخان شہیدنے اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی،ان کامشن زندہ رہے گا،ان خیالات کااظہارصوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیرالحاج عبدالواحدصدیقی،جے ٹی آئی کے صوبائی کنوینرجلال شاہ اخندزادہ،صوبائی معاون حافظ محمدحسن شہاب،ضلع ہرنائی کے امیرمفتی اکرام اللہ شاہ بخاری،حاجی بشیراحمدکاکڑ،تحصیل زیارت کے امیرصاحبزادہ محب اللہ ودیگرنے دگری کالج ہرنائی میں جے ٹی آئی کے زیراہتمام عزم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں بڑی تعدادمیں طلبہ،نوجوانوں اورکارکنوں نے شرکت کی،انہوں نے ڈاکٹرسرفرازخان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شہادت سے جے ٹی آئی تناوردرخت بن گئی اورصوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک موثرقوت بن گئی،آج صوبہ بھرمیں ڈاکٹرشہیدکے وارثین موجودہیں،ان کامشن جاری رہے گاانہوں نے کہاکہ جے ٹی آئی کی بنیادمولانامفتی محمودنے19اکتوبر1969ء میں رکھی تاکہ لارڈمیکالے کے پیداکردہ ملااورمسٹرکی تفریق ختم کردیں آج دونوں ایک اسٹیج پرکھڑے ہیں جواسلامی نظام تعلیم کے نفاذ،مخلوط،طبقاتی اورفرسودہ نظام تعلیم کے خلاف جدوجہدکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی تعلیم دوستی بلوچستان بورڈکی تباہی سے واضح ہوتی ہے،جوچیئرمین بورڈکے سامنے بے بس ہواسے حکومت کرنے کاکیاحق حاصل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ صرف دکھاوے کے لئے کوئٹہ شہرکے تعلیمی اداروں پرہے جبکہ دوردرازعلاقوں میں تعلیم کی صورتحال اس کی آنکھوں سے غائب ہے،سیاسی بنیادوں پرسکالرشپ تقسیم کیاجارہاہے مستحق اورغریب طلبہ اس سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے اسلامی نصاب تعلیم بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جونصاب کی تیاری پرکام کررہی ہے جس کوبعدمیں تعلیمی اداروں میں رائج کرنے کی بھر پورکوشش کی جائے گی انہوں نے کہاکہ کارکن اپنے نظریے پرکاربندرہیں،اسلام کاآفاقی پیغام گھرگھرتک پہنچائیں،آپس میں محبت اورروادری کوفروغ دیں،اسلامی کتب کامطالعہ لازمی کریں اپنے اکابرین کی تاریخ سے آگاہی حاصل کریں اورنوجوانوں کی صحیح رہنمائی اور ذہن سازی کرنے کے لئے جدوجہدتیزکریں