گرلز کالج سکردو کی سٹوڈنٹ بس سروس کالج پرنسپل اور متعلقہ حکام کی غفلت اور نا اہلی کے باعث بد انتظامی کا شکار ہوگئی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:43

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء )گرلز کالج سکردو کی سٹوڈنٹ بس سروس کالج پرنسپل اور متعلقہ حکام کی غفلت اور نا اہلی کے باعث بد انتظامی کا شکار ہوگئی ۔بسوں میں گنجائش سے زیادہ طالبات بٹھائی جاتی ہیں ۔جبکہ کھلی بس کے دروازوں تک کالج طالبات کھڑی ہو کر پورے شہر میں چکر کاٹنے پر مجبور نظر آتی ہے ۔طالبات کی بس میں گنجائش سے بہت زیادہ طالبات بٹھائی جاتی ہیں اور بس کے دروازوں تک طالبات کھڑی ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح شہر کے سڑکوں چوراہوں پر سے طالبات کی بس کا گزرنا نہ صرف نا مناسب لگتا ہے بلکہ اس سے کالج انتظامیہ کی اہلیت بھی آشکار ہو جاتی ہے ۔اس حوالے سے طالبات سے پوچھا تو انہوں نے سلام کو بتایا کہ وہ تو فیس ادا کر کے بس سروس استعمال کر تی ہیں لیکن مجبوری یہ ہے کہ کالج کی بسوں کی تعداد کم ہے ۔طالبات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالج سٹوڈنٹ سروس بسوں کی تعداد بڑھائی جائے اور حکومت کم سے کم دو نئی بس گرلز کالج کو دے ۔کالج ذرائع سے بہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کالج کی ایک بس فنی خرابیوں کے باعث کسی بھی جگہ مکمل طور پرکام چھوڑ سکتی ہے ۔لیکن بجائے مرمت کرنے کے بس کو چلایا جارہا ہے ۔