حزب اختلاف کی جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل شروع کر دیا

پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخابات کے لئے حتمی فیصلہ کل کرے گی

اتوار 18 اکتوبر 2015 16:45

حزب اختلاف کی جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل شروع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) حزب اختلاف کی جماعتوں نے این اے 122کے انتخابات کے بعد سپیکر کی نشست کے لیے جوڑ توڑ کا عمل شروع کر دیا ہے پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخابات میں حصہ لے گی یا نہیں اس پر حتمی فیصلہ (پیر )کو ہونے والے متوقع مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی نشست پرمسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تحریک انصاف نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اسپیکر کی نشست کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر امیدوار لائے گی ،تحریک انصاف اس بات کا فیصلہ آج پارٹی کے متوقع اجلاس میں کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی پی پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ امیدوار لانے پر غور کر رہی اور اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیے گی۔