چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں مواصلات ‘ صحت اور روزگار کی سہولیات ناپید ،مکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
پیر 19 اکتوبر 2015 13:36
چترال۔19 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) چترال کے شمال میں واقع خوبصورت وادی بروغل کے لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وادی میں نہ تو کوئی مواصلاتی نظام فعال ہے نہ روزگار کے مواقع موجود ہیں ‘زیادہ تر لوگ مال مویشی پالتے ہیں مگر موسم سرما میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی مہینے یہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں اور اس دوران ان کے جانوروں کیلئے چارہ بھی مشکل سے دستیاب ہوتاہے۔
وادی بروغل کے مکینوں کے مطابق ان کے مال مویشی خراب موسم کی وجہ سے اکثر بیمار رہتے ہیں مگر ان کے علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان ہے ۔ لوگ چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں لکڑیوں کے ناپید ہونے کی وجہ سے یہ لوگ نہایت کم جگہ پر آبادی بناتے ہیں۔(جاری ہے)
موسم اتنا سرد ہے کہ یہاں کے لوگ اب گندم اور جو کی فصل کاٹ کر اسے صاف کرتے ہیں۔ تاہم اچھی فصل اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ فصل بھی نہایت کمزور ہوتی ہے خواتین گھروں میں بیٹھ کر چھاننی کے ذریعے اسے چھان کر صاف کرتی ہیں مگر ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گندم کو چکی کے ذریعے پیسنا مشکل ہے کیونکہ اکثر علاقوں میں چکیاں نہیں ہوتیں جسکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
وادی بروغل کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور ان کو صحت ‘ مواصلات ‘ روزگار سمیت تعلیم اور دیگر ضروریات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.