فیصل آباد میں 176مجالس عزاء کاانعقاد، 3677پولیس افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے

پیر 19 اکتوبر 2015 15:23

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)فیصل آباد میں 5 محرم الحرام بروزپیر کو 176مجالس عزاء کاانعقاد کیاگیا جبکہ 31جلوس بھی نکالے گئے نیز امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 3677 پولیس افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامو ر رہے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ 52 مجالس ،اقبال ڈویژن میں 45،صدر ڈویژن میں 36،مدینہ ڈویژن میں 30اور لائل پور ڈویژن میں13مجالس کا اہتما م کیاگیا جبکہ اقبال ڈویژن میں پیر کو سب سے زیادہ12جلوس،مدینہ ڈویژن میں 6،جڑانوالہ ڈویژن میں 6 ، صدر ڈویژن میں 4اور لائل پور ڈویژن میں بھی 3 جلوس نکالے گئے جن کی سکیورٹی کیلئے 5 ایس پیز،13ڈی ایس پیز،17انسپکٹرز،135سب انسپکٹرز، 402اے ایس آئیز اور3105 جوانوں کے ساتھ 1300سے زائد رضاکار بھی تعینات کئے گئے تھے ۔

انہوں نے بتایاکہ ایلیٹ فورس کی10 ٹیموں کے ساتھ ساتھ قومی رضاکار فورس کی 10ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں ۔