پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی جاری، 16ملزمان گرفتار

پیر 19 اکتوبر 2015 22:34

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ کیخلاف جاری کاررواء کے دوران، ہیروئن1605گرام،چرس1365گرام، شراب182 بوتل معہ چالو بھٹی ، ناجائز اسلحہ برآمدکر کے16ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے غلام یسین سکنہ شاہ پور سٹی سے ہیروئن450گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد انور سکنہ سبھروال کالونی سے ہیروئن1155گرام، تھانہ صدر پولیس نے محمد عمران سکنہ کوٹ مومن سے چرس1365گرام، محمد علی سکنہ فاضل ٹاوٴن سے شراب35بوتل، ریوالور32بور معہ2گولیاں،تھانہ ساجد شہید پولیس نے زاہد اکرام سکنہ ڈھکواں سے شراب10بوتل، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے غلام مصطفی سکنہ ڈورے والا سے شراب60بوتل ، تھانہ میلہ پولیس نے محمد نواز سکنہ میلہ سے شراب18بوتل معہ چالو بھٹی ،محمد امیتاز سکنہ بچہ کلاں سے پسٹل30بور معہ9گولیاں، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے آصف اقبال سکنہ شراب4بوتل ، فاروق علی سکنہ چمن کالونی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے قیصر عباس سکنہ کوٹ مومن سے بندوق12بور معہ2کارتوس، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے آصف شہزاد سکنہ چک16شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد خان سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور معہ1گولی، غلام عباس سکنہ وجھ ساہیوال سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ساجد اقبا ل سکنہ لقمان سے پسٹل30بور معہ4گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :