چودھری شیرعلی نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف 29اکتوبر کو اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس پر مسلم لیگ (ن) میں نئی کھینچاتانی شروع ہوگئی

منگل 20 اکتوبر 2015 23:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) وزیرمملکت پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی کے والد چودھری شیرعلی نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف 29اکتوبر کو اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس پر مسلم لیگ (ن) میں نئی کھینچاتانی شروع ہوگئی۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی کے درمیان اختلافات کم ہونے کی بجائے شدت اختیار کرگئے ،چودھری شیرعلی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی گئی جس میں عابد شیرعلی کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی بھی دی گئی تو قیادت بھی حرکت میں آگئی اور بیانات دینے سے روکتے ہوئے مختلف کمیٹیاں بنا کر اختلافات ختم کرانے کی کوششیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز رانا ثناء اﷲ نے کہاتھاکہ اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی بڑی بات نہیں ، جس سے ایسا تاثر ملاکہ معاملات سلجھالئے گئے ہیں تاہم اب چودھری شیرعلی نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ایک بڑے جلسے کا اعلان کردیا جو 29اکتوبر کو اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں منعقد کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاکہ جلسے میں شیرعلی مئیر گروپ کے امیدواروں کے ساتھ اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور ان کے ہم خیال مقامی ارکان اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے تاہم اس کی باضابطہ طورپر تصدیق نہیں ہوسکی

متعلقہ عنوان :