فیفا نے گولڈن بال 2016ء کے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی
بدھ 21 اکتوبر 2015 13:14
زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) فیفا نے گولڈن بال 2016ء کے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ میسی، رونالڈو، نیمار اور سواریز ایک بار پھر شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق تئیسویں گولڈن بال کے فاتح کا اعلان گیارہ جنوری دو ہزار سولہ کو زیورخ میں ہو گا۔رواں سال یہ اعزاز جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ ریال میڈرڈ سے ان کے چار ساتھی کریم بینزیما، گیرتھ بیل، ٹونی کروز اور جیمز روڈرگوئز بھی فہرست میں شامل ہیں۔
تین بار گولڈن بال کے فاتح میسی، سواریز اور نیمار پر مشتمل بارسلونا کی مثلث بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔تین مزید کھلاڑیوں اینڈرس انیسٹا، ایوان ریکیٹچ اور جیویئر مشیرانو کے ساتھ بارسلونا مجموعی طور پر چھے کھلاڑیوں کی بدولت سب سے کامیاب ٹیم کے طور پر فہرست کا حصہ ہے۔(جاری ہے)
تئیس کھلاڑیوں کی فہرست کے سب سے بڑا حصے پر تو گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ سپین کے دو کلبوں کا قبضہ ہے جبکہ باقی بارہ میں سے پانچ فٹ بالرز رابرٹ لیوانڈوسکی، تھامس ملر، مینوئل نوئیر، ارجن رابن اور آرٹورو وڈال کا تعلق جرمن کلب بائرن میونخ سے ہے۔
دنیا کی سب سے مہنگی انگلش پریمیئر لیگ سے صرف پانچ کھلاڑی فہرست میں جگہ بنا سکے ہیں جن میں تین سرجیو اگیورو، یایا طوری اور کیون ڈی بروئنی مانچسٹر سٹی سے ہیں جبکہ ایلیکس سانچز، آرسنل اور ایڈن ہیزارڈ چیلسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اٹالین لیگ سے جووینٹس کے فرانسیسی فارورڈ پال پوگبا اور فرنچ لیگ سے پیرس سینٹ جرمین کے سویڈش کھلاڑی زلاٹین ابراہیمووچ بھی فہرست میں شامل ہیں۔ تین حتمی امیدواروں کا انتخاب تیس نومبر کو ہو گا جن میں سے ایک فاتح قرار پائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.