پنجاب میں تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود ڈینگی بے قابو ، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2550سے بھی تجاوز کر گئی
بدھ 21 اکتوبر 2015 14:49
لاہور /ملتان /راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) صوبہ پنجاب میں تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود ڈینگی بے قابو ، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2550سے بھی تجاوز کر گئی، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں جگہ کے ساتھ عملہ بھی کم پڑگیا ، انتظامیہ نے صورتحال مزید بگڑنے پر تینوں سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔پنجاب میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی تمام ترکوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتالو ں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ملتان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 198تک جا پہنچی۔ملتان اور گرد و نواح میں ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تو تشکیل دے دی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے بعد متعدد ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں لیکن تا حال یہ ٹیمیں ڈینگی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں جس سے شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.