دنیا کواقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فوجیوں کی قربانی نہیں بھولنی چاہیے ،پاک فوج
پاکستان نے دنیا میں امن کے فروغ اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار اداکیا ہے،آئی ایس پی آرکااقوام متحدہ کا دن منانے کے موقع پر پیغام
جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:54
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) پاک فوج کاکہناہے کہ دنیا کواقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فوجیوں کی قربانی نہیں بھولنی چاہیے ،24اکتوبرکو اقوام متحدہ کا دن منانے کے موقع پرفوج کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی فکر کی بنیاد پرپاکستان نے دنیا میں امن کے فروغ اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار اداکیا ہے پاکستان نے 1960ء میں اقوام متحدہ کے امن آٓپریشن میں حصہ لینا شروع کیاتھا اور سب سے پہلے کانگو میں اپنے فوجی اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھیج دیئے تھے گزشتہ 55سال سے پاکستان اقوام متحدہ کے امن فوجی مشنز میں سب سے زیادہ فوجی خدمات اداکرنیوالاملک ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ پاکستانی فوج نے دنیا میں امن کے قیام اور سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کی امن فوج میں بہت اہم کردار ادا کیاہے ۔(جاری ہے)
پاکستان نے دنیاکے کافی ممالک میں 23ممالک میں تقریباً ایک لاکھ60ہزار فوجی 41مشنز میں امن کے قیام کیلئے تعینات کئے ہیں کئی سالوں تک اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک تھا اس وقت تقریباً 6مختلف مشنز میں پاکستان کے ہر رینک میں7ہزار5 سو سے زائد فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مختلف مشنز میں ڈیوٹی دینے کے دوران اب تک 144 پاکستانیوں نے جان کانذرانہ پیش کیا ہے ان میں23 افسران بھی شامل تھے۔ بیان میں کہاگیا کہ اتنی تعداد میں پاکستانی فوجی ڈیوٹی کے دوران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی فوجیوں کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.