جنوبی کوریا کے چنگ مونگ جون کا فیفا صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان
بدھ 28 اکتوبر 2015 12:55
سیئول ۔28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے چنگ مونگ جون نے پابندی کے باعث آئندہ برس شیڈول فیفا صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چنگ مونگ بھی فیفا صدارتی انتخابات لڑنے میں دلچسپی لے رہے تھے لیکن فیفا ایتھکس کمیٹی نے انہیں کرپشن الزامات کے باعث چھ برس کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرا سکے تھے۔
انہوں نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے بھی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت نے اسے مسترد کر کے چھ سالہ پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ چنگ مونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی ہے اسلئے میں نے فیفا انتخابات سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.