ہواوے نے 2015 کی تیسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء ) ہواوے نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ 2015 کی رپورٹ کے مطابق ہواوے نے سمارٹ فون شپمنٹس اوردرمیانے سے اعلی درجہ کے ڈیوائسزکی طلب میں اضافہ کے ساتھ پائیدار ترقی کی شرح کو برقراررکھا ہے ۔اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ درمیانے سے اعلی درجہ کے الیکٹرانک آلات ، مجموعی ترسیل کی 33 فیصد رہی جوکہ سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں7 فیصد زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں ہواوے گزشتہ سال کی کارکردگی کے ساتھ صرف 9.3 فیصد سالانہ کی شرح نموکی توقع کر رہا تھا لیکن حالیہ اعداد و شمارنے ہواوے کی بڑھتی ہوئی نموکی رفتارکو توقع کی شرح کے مقابلے میں 63 فیصد کے ناقابل یقین اضافہ کے ساتھ مستحکم بنادیاہے ۔

(جاری ہے)

ستمبر 2015 کے آخر تک، ہواوے نے تین ماہ کی مدت میں مجموعی اسمارٹ فونزکے 27.4 ملین یونٹس مختلف ممالک کوبھیج دیئے تھے۔

پاکستان میں ہواوے ڈیوائسز کے جنرل منیجرمسٹرشان کا کہنا ہے کہ ہماری ترقی کی شرح نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہواوے کامیابی کی شاہراہ پر اپنی رفتار میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ صارفین کے مطالبات کے ازالہ اوران کے اطمینان پرگہری توجہ مرکوز رکھنے کی حکمت عملی ہمیشہ ہواوے کا طرہ امتیازرہا ہے۔مسٹر شان نے کہا کہ ہواوے کو خاص طور پر پاکستان میں حوصلہ افزا ردعمل مل رہا ہے اورصارفین معیارکے اعتماد اورمعیارات زندگی کی جدیدیت کے ساتھ مقامی مارکیٹوں کوتبدیل کرنے پرزوردے رہے ہیں۔

آغاز کے بعد سے کمپنی کے جدید ترین ا سمارٹ فون میٹ 7 ، P7 اور P8 ڈیوائسز کی ترسیل بالترتیب 6.5، 7.5 اور 4 ملین یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔کمپنی نے رواں سال ستمبر میں جو اپنا آخری جدید ترین Huawei میٹ ایس متعارف کروایا تھا وہ اب بتدریج چین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، سپین سمیت 48 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگیا ہے۔درمیانے سے اعلی Huawei اسمارٹ فونزکی طلب خاص طورپریورپ میں مضبوط ہے جہاں پرسپین کی مارکیٹوں میں اس کا حصہ مجموعی طور پر اسمارٹ فون مارکیٹ کے 12.4 فیصد ہے جبکہ ہواوے نے اٹلی میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے جہاں پراس نے مجموعی مارکیٹ کا 10.9فیصد اورمہنگے اسمارٹ فونزکی 27.9 فیصدپرقبضہ کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :