لاہور،شاہدرہ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) لاہورکے علاقے شاہدرہ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوئی۔لوگوں نے انتخابی عمل میں بھرپورحصہ لیا۔لاہورکے علاقے شاہدرہ میں پولنگ اسٹیشنوں پرمجموعی طورپرامن رہا تاہم چندمقامات پرمسلم لیگ نوازاورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھ پائی اورلڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سات کی وارڈ نمبر2کے لاجپت روڑشاہدرہ میں واقع پولنگ اسٹیشن ا?سٹروسکول میں مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی تاہم پولیس اورعوام نے بچ بچاو? کرایا۔شاہدرہ ٹاو?ن میں بھی ایک نجی سکول میں مسلم لیگ نوازاورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا،تاہم بچ بچاو? کرایا گیا۔شاہدر میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔انتخابات کے موقع پرشاہددہ کی تمام یونین کونسلوں میں پولیس اہلکارتعینات کیے گئے تھے۔انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات گئے تھے۔ تمام اضلاع میں دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت اسلحے کی نمائش پرپابندی تھی اور فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تیاررکھا گیا تھا

متعلقہ عنوان :