پہلا ایک روزہ میچ، ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1وکٹ سے شکست
فہد شبیر اتوار 1 نومبر 2015 23:28
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1نومبر۔2015ء)سری لنکا نے 3میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1وکٹ سے شکست دے دی، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بارش کے باعث روک دیا گیا ، کئی گھنٹوں بعد بارش رکنے پر میچ کو 26اوورز تک محدود کر دیا گیا، ویسٹ انڈیز نے 26اوورز میں 159رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آوٴٹ ہوئے، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو 26اوورز میں 163رنز کا ہدف ملا ، جس کے تعاقب میں سری لنکا نے اچھی بیٹنگ کی لیکن اُوپر تلے وکٹیں گرنے سے ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی، ایک موقع پر 23بالز پر18رنز درکار تھے اور 3وکٹیں باقی تھیں، میچ کے 24ویں اوورز میں کارٹر نے 2بالوں پر 2وکٹیں لے کر میچ کا رخ بدل دیا لیکن ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک نو بال اور مینڈس کے چھکے کی بدولت سری لنکا کو کامیابی نصیب ہوئی،
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی20 ورلڈ کپ ، پاک بھارت مقابلے کے لیے ٹکٹس ہزاروں ڈالرزتک پہنچ گئیں
-
انگلش کپتان کے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریزکے کچھ میچزسے دستبردار ہونے کا امکان
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
-
ثانیہ مرزا نے گھرکے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ارشد ندیم کو تھروکیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا یا نہیں؟
-
یوسی چیئرمین وجیہ الحسن کا شاہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.