دوسرا ون ڈے ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
جمعرات 5 نومبر 2015 12:08
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء) سری لنکا نے دوسر ے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو D/L سسٹم کے تحت 8وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے 225رنز کا ہدف 36.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،سری لنکا کی جانب سے پریرا 99،تھر مانے 81رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے37.4اوورز میں 214رنز بنائے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جونسن چالس نے 83اور مارلن سیمولز نے 63رز بنا کر نمایاں بلے باز رہے سری لنکا کی جانب سے ملنگا اور سری وردنے نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 38اوورز میں225رنز کا ہدف ملا۔ میزبان ٹیم نے اوپنر کوشال پریرہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پریرہ ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے سات نومبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.