ٹیوٹا نے افرادی قوت کو تربیت یافتہ بنانے کیلئے کلاسز کااجراء کر دیا

جمعہ 6 نومبر 2015 22:49

فیصل آباد۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 نومبر۔2015ء)ٹیوٹانے عرب ممالک خصوصی طور پر عرب امارات اور دیگر ممالک میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو مکمل طور پر تربیت یافتہ بنانے کی جو منصوبہ بندی کی تھی اس کے مطابق ایک درجن سے زائد کلاسز کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے جس سے تربیت یافتہ افراد کو باآسانی مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں ناصرف ملازمتیں حاصل ہوں گی بلکہ ملک کو بھی قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 نومبر۔2015ء کو بتایا کہ ٹیوٹا نے جدید شارٹ کورسز مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں اور افرادی قوت کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر بنانے کیلئے اور ابتدائی طور پر سالانہ تین ہزار افراد کو مختلف شعبوں میں بشمول بیسک ہاؤس کیپنگ پروفیشنل کک فرنٹ آفس مینجمنٹ اور فوڈاینڈویوریج سرور شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کورسز کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت پنجاب کے بڑے شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ داخلہ لینے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور انہیں دوران تربیت وظیفہ بھی دیا جائے گا۔