آل راونڈر عبد الرزاق کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہفتہ 7 نومبر 2015 15:48
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم سے مسلسل نظرانداز کئے جانے پر آل راؤنڈر عبدالرزاق نے زرعی ترقیاتی بنک سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالرزاق نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنے بینک کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بینک ڈومیسٹک سیزن کے لئے کسی نوجوان کھلاڑی کو ان کی جگہ نوکری دے سکے ۔
ذرائع کے مطابق 35 سالہ عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹیوں کی جانب سے مسلسل پانچ سالوں سے نظرانداز کئے جانے پر مستقل بنیادوں پر انگلینڈ میں شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہیں پر رہ کر لیگ کھیل سکیں ۔ عبدالرزاق نے گذشتہ روز باقاعدہ اپنے ادارے زرعی ترقیاتی بنک کو اپنا استعفیٰ دیدیا ہے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 35 سالہ عبدالرزاق کو گذشتہ 9 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں آخری مرتبہ انہیں نومبر 2011ء میں سری لنکا کے خلاف موقع دیا گیا تھا ، دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں شعیب ملک، یونس خان سمیت ایسے کئی کھلاڑی ہیں جنہیں وقفے وقفے سے قومی ٹیم میں موقع دیا جاتا رہا ہے تاہم عبدالرزاق مسلسل نظر انداز کئے جاتے رہے ہیں ۔
عبدالرزاق نے 123 فرسٹ کلاس میچز میں 32.55 کی اوسط سے 5371 رنز سکور کیے جس میں 8 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ آل راونڈر نے 31.42 کی اوسط سے 355وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.