واسا راولپنڈی شہر کو سپلائی دینے والے بڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے،ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود
اتوار 8 نومبر 2015 17:01
راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی راولپنڈی راجہ شوکت محمود نے کہا ہے کہ واسا راولپنڈی شہر کو سپلائی دینے والے بڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے‘راول ڈیم کی مرکزی سپلائی لائن پرلگایا جانے والا جرمنی کا بنا ہوا یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کوئیک سینڈ ٹیکنالوجی کا حامل اور عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ہے جس کی پانی سپلائی کرنے کی کارکردگی کو بڑھانا مقصود ہے۔
وہ یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ راول ڈیم سے راولپنڈی شہر کو 28 ملین گیلن پانی روزانہ سپلائی ہوتا ہے جبکہ خان پور ڈیم سے روزانہ شہر کو سپلائی ہونے والے پانی کی مقدار 6 ملین گیلن ہے ․ واسا دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ داری کماحقہ پوری کر رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو سپلائی ہونے والا پانی عالمی معیار کے مطابق ہو ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.