کرکٹ آل سٹار سیریز، وارن واریئرز نے پہلے ٹی 20 میچ میں سچن بلاسٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
وارن واریئرز نے 141 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پونٹنگ نے ناقابل شکست 48 رنز بنائے، شین وارن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
اتوار 8 نومبر 2015 17:16
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) کرکٹ آل سٹار سیریز، وارن واریئرز نے پہلے ٹی 20 میچ میں سچن بلاسٹرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سچن بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے، وریندر سہواگ نے نصف سنچری بنائی۔ شین وارن اور اینڈریو سائمنڈز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
وارن واریئرز نے ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رکی پونٹنگ نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کمار سنگاکارا 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ شعیب اختر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں وارن واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.