میچ فکسنگ کے الزام میں نیپالی فٹبالرز پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا
پیر 9 نومبر 2015 13:11
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)نیپال میں پولیس نے کہا ہے کہ پانچ نیپالی فٹبالرز پر 2011 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راوٴنڈ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان پر غداری کا مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔نیپالی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ساگر تھاپا اور گول کیپر رتیش تھاپا اور دیگر تین کھلاڑیوں کو گذشتہ ماہ زیرِ حراست لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے ان میچ فکسرز کے بینک اکاوٴنٹس میں کثیر رقم پائی گئی ۔(جاری ہے)
کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے میچوں میں جان بوجھ کر کوالیفائنگ کے کئی مواقع گنوائے۔کھٹمنڈو میں خصوصی عدالت کے رجسٹرار بھدرا کلی پوکھرل نے بتایا کہ حکومت نے گذشتہ ماہ پانچ فٹبالرز کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور عمر قید کی سزا کی درخواست کی گئی ۔پوکھرل نے بتایا کہ ان پر 1989 کے ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا جس کی رو سے کوئی بھی جس نے نیپال کی خودمختاری، سالمیت یا قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی یا وہ اس کا مرتکب ہوا وہ عمر قید کی سزا کا ذمہ دار ٹھہرایا جائیگاتوقع کی جارہی ہے کہ فٹبالرز کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.