سعید اجمل نے انگلش سپن باؤلرز کو تربیت دینے کی پیش کش کر ڈالی
پیر 9 نومبر 2015 15:34
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے انگلش سپن باؤلر ز کو تربیت دینے کی پیش کش کر ڈالی ہے ۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو میں سٹار آف سپنر کا کہنا تھا کہ اگر وہ انگلینڈ کے کوچ بنے تو تمام کاؤنٹٹیز سے سپنرز کو بلا کر ان کی باؤلنگ دیکھنے کے بعد دو بہترین سپنرز کا انتخاب کر یں گے اور 3سے 4ماہ میں انہیں اتنا تیار کر دیں گے کہ انگلینڈ کے اگلے ایشیا کے دورے میں وہ میزبان بلے بازوں کا امتحان لینے کے لیے تیار ہوں گے ۔
اجمل کے مطابق انگلش سپنرز ابھی سلو پچز پر گیند کرنے کے آرٹ سے ناواقف ہیں ، وہ ایسی پچزپر گیند فلائٹ تو کرتے ہیں لیکن ان کی رفتار اتنی کم ہوتی ہے کہ ایشیائی بلے بازوں کو انہیں کھیلنے کا ٹائم مل جاتا ہے اور یوں انہیں وکٹیں لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔(جاری ہے)
اجمل کے مطابق شارجہ ٹیسٹ کی وکٹ سپن باؤلنگ کے لیے آئیڈیل تھی لیکن انگلش باؤلرز کے پاس کوئی لائن و لینتھ نہ ہونے کے باعث وہ پاکستانی بلے بازوں کے لیے کچھ زیادہ مشکلات نہیں کھڑی کر سکے ۔
انہوں نے انگلش بلے بازوں کے بارے میں کہا کہ وہ یابہت آگے کھیلتے ہیں یا پیچھے اور اسی وجہ سے مشکلات میں پھنس جاتے ہیں ۔ اجمل نے تجربہ کار انگلش بلے باز این بیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2012ء میں انہوں نے 4مرتبہ برطانوی بلے باز کو آؤ ٹ کیا کیوں وہ انہیں سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.