یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی : وکلاء کا لاہور کی ما تحت عدالتوں کا بائیکاٹ
وکلاء ہڑتال کی بناء پر ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی‘ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا
پیر 9 نومبر 2015 23:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف وکلاء نے لاہور کی ما تحت عدالتوں،سیشن عدالتوں،ضلع کچہری،ماڈل ٹاون کچہری،کینٹ کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس میں قائم عدالتوں سمیت تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء ہڑتال کی بناء پر ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جسکی وجہ سے پیشی پر آئے ملزمان اور سائلین اگلی تاریخیں لے کر مایوس لوٹ گئے۔
یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی بارے لا علم ہونے پر عدالتوں میں سائلوں کا رش بھی کم تھا تاہم دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو وکلا کے احتجاج کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور بار کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جنرل ہاؤس کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے علامہ اقبال کے حالات زندگی ، انکی سوچ و فکر اور نظریات پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.