پارلیمنٹ لاجز میں لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کرنے والی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منگریو کی ضمانت منظور
منگل 10 نومبر 2015 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) عدالت نے پارلیمنٹ لاجز میں لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کرنے والی رکن قومی اسمبلی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجا آصف محمود نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ کے خلاف جتنی بھی دفعات لگائی گئی ہیں وہ تمام قابل سماعت ہے ، اس کے علاوہ میڈیکل رپورٹ سے بھی تشدد کی کوئی دفعہ نہیں بن رہی اور پولیس نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سے کوئی ریکارڈ حاصل نہیں کیا، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ شاہ جہان منگریو کی ضمانت منظور کرجائے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو پارلیمنٹ لاجزاسلام آباد میں تعینات لیڈی کانسٹیبل افشاں نے تھانہ ویمن میں دی گئی درخواست میں کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ لاجز کے استقبالیے میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ نیشنل پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں منگریو نے اسے اپنے مہمانوں کے ساتھ آنے کا کہا۔ کمرے میں نا جانے پر شاہ جہاں منگریو آپے سے باہر ہوگئیں اور استقبالیے پر آکر سب کے سامنے ناصرف گالیاں دیں بلکہ تھپڑ بھی مارے۔یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے سے ریٹائرہوجائینگے ، غیر ملکی میڈیا کا دعوی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.