لاپتہ خواتین کی انکوائری کے معاملے میں حکومت کواحتیاط کی ضرورت،فرسٹ نیشن گروپ
منگل 10 نومبر 2015 14:12
وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) فرسٹ نیشن کے ایڈووکیسی آرگنائزیشن کاکہنا ہے کہ لاپتہ خواتین کی انکوائری کے معاملے میں حکومت کوانتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔یہ بہت حساس معاملہ ہے اوراس کے لئے شواہد تمام نیک نیتی سے اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک گروپ اس سلسلے میں خواہش مند ہے کہ پہلے ان خواتین کے خاندان سے باز پرس کی جائے اوراس کے بعد معاملہ انکوائری کمیشن کا ہے۔
اس گروپ کاکہنا ہے کہ حکومت اس معاملے میں قانونی کارروائی کے لئے اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے۔ ویمنز میموریل مارچ کمیٹی کے معاون چیئر مین فے بلانی نے ایک اجلاس میں کہا کہ ہم اس بات کوقوی یقین رکھتے ہیں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے۔ یہ ہماری زندگیوں اور تحفظ کا معاملہ ہے۔(جاری ہے)
جسٹن ٹروڈو نے بطور لبرل لیڈر لاپتہ خواتین کے حوالے سے کمیشن کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بہت اہم اقدام ہے اوراس پربہت زیادہ تفتیش اور تحقیق کی ضرورت ہے۔ وینکوور سے تعلق رکھنے والی لیگل ایڈووکیسی آرگنائزیشن ویسٹ کوسٹ لیف کی ترجمان کندرا ملنی کاکہنا ہے کہ ان خواتین کے خاندانوں کوتلاش کرکے ان سے باقاعدہ باز پرس کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کا سراغ لگایا جاسکے۔ان کاکہنا ہے کہ نئی حکومت کوسابق حکومت کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ناکامی سے بچا جاسکے۔واضح رہے کہ کنزرویٹوز حکومت اس حوالے بہت زیادہ غور وغوض کررہی ہے اور اس کے بعد کوئی قدم اٹھائے گیمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.