لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع لارڈ مئیر خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی
بدھ 11 نومبر 2015 12:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع لارڈ مئیر خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری مسعود عزیز نے خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں خواجہ حسان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا کہ خواجہ حسان جو کہ پہلے سرکاری ملازم رہ چکے ہیں کو سرکاری ملازمت چھوڑے ہوئے دوسال پوے نہیں ہوئے اس لیئے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر منظور کرائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے جس پر خواجہ حسان کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گذار نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ریٹرننگ آفیسر کے روبرو کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ برا ہ راست ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر جسٹس کریم نے درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس کریم نے درخواست پر چند روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خواجہ حسان کی لاہور کے لارڈ مئیر بننے کی رکاوٹیں تقریباَختم ہو چکی ہیں اور ا ن کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.