وزیر اعظم گلگت بلتستان میں موجود پانی اور پن بجلی کے وسائل سے استفادہ کرنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں ‘ چیئرمین واپڈا
7100میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پی سی ون منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے ‘ وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور وزیر ِاعلیٰ گلگت بلتستان کو واپڈا منصوبوں پر بریفنگ
بدھ 11 نومبر 2015 21:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے امور ِکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان میں واقع واپڈا کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان میں موجود پانی اور پن بجلی کے وسائل کو نہایت اہمیت دیتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں موجود اِنڈس کیس کیڈ پاکستان میں مستقبل کا انرجی کوریڈور ہے ۔ چیئرمین نے بتایا کہ 7100میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پی سی ون منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
تاہم انڈس کیس کیڈ پر کچھ منصوبے ایسے بھی ہیں جن کا پی سی ون تیار نہیں ہے ۔ ان منصوبوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں تعمیر کرنے کے لئے واپڈا نے ایک پالیسی تیار کرکے منظوری کے لئے وزارت ِ پانی و بجلی کوبھجواد ی ہے ۔
چیئر مین نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرواپڈا چلاس اور گلگت میں دو ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کر رہا ہے ۔ان اداروں میں مقامی افرا کو تین تین سال کی مدت کے کورسز کرائے جائیں گے تاکہ واپڈا کے منصوبوں کے لئے مقامی افراد پر مشتمل تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ان تربیت یافتہ افراد کو واپڈا کے منصوبوں پر ترجیحی بنیاد پر ملازمت مہیا کی جائے گی ۔ جبکہ ایسے لوگ جو مزید تعلیم کے خواہشمند ہوں گے انہیں تربیلا میں قائم کی جانے والی واپڈا یونیورسٹی میں داخلہ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا گلگت بلتستان کی حکومت کو پانی اور پن بجلی کے وسائل سے استفادہ کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ چیئرمین نے اجلاس کو 34میگاواٹ صلاحیت کے ہارپو اور 40میگاواٹ صلاحیت کے باشو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے جرمنی کے مالیتی ادارے کے ایف ڈبلیو اور فرانس کے مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کی جانب سے فنڈ زفراہم کرنے کے معاملات پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ست پارہ ڈیم سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.