جرمنی ،کیبن کریو ہڑتال، لفتھانزا کی 930 مزید پروازیں منسوخ
جمعرات 12 نومبر 2015 12:39
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے کیبن کریو کی ہڑتال کی وجہ سے مزید 930 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل عدالت نے اپنے فیصلے میں جہاز کے عملے کو اپنی ہڑتال جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لفتھانزا کے عملے کی یہ ہڑتال اس فضائی کمپنی کی تاریخ کی بدترین ہڑتال میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔
اس ہڑتال کی وجہ سے جرمنی کا سب سے بڑا ہوائی اڈا فرینکفرٹ ایئرپورٹ ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ ڈوسلڈورف اور میونخ کے ہوائی اڈے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ چار روز سے جاری اس ہڑتال کی وجہ سے لفتھانزا کو اب تک 28 سو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جب کہ اس سے تین لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔اس عمل کو لفتھانزا نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، تاہم ڈارم شٹٹ کی لیبرکورٹ نے اس ہڑتال کو قانونی اور جائز قرار دیتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.