'کرکٹ آل اسٹارز' دوسرے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے کرسیریز جیت لی
جمعرات 12 نومبر 2015 12:48
ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) امریکا میں جاری 'کرکٹ آل اسٹارز' کے دوسرے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے کرسیریز جیت لی۔امریکا کے شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئی سیریز کے دوسرے میچ میں سچن ٹنڈولکر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، شین وارن کے بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 262 رنز بنائے۔
سری لنکا کے سابق کھلاڑی کمار سنگا کارا 30 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کے سابق آل راوٴنڈر جیک کیلس نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے 16 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔سچن بلاسٹرز کے باوٴلرز اچھی باوٴلنگ کرنے میں ناکام رہے، پہلے میچ میں اپنی تیز گیندوں سے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے پاکستانی سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر اس میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے، تاہم جنوبی افریقہ کے مشہور آل راوٴنڈر لانس کلوزنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.