بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں سے جعلسازی کے ذریعے رقم بٹورنے والے گروہ کے 3ملزمان گرفتار ،
جمعرات 12 نومبر 2015 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) ایف آئی سے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں سے جعلسازی کر کے رقم بٹورنے والے گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے بھاری نقدی ، شناختی کارڈز کی کاپیاں ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیبٹ کارڈز برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزمان کے ساتھ ملوث بنک کے عملے اور پروگرام کے لوگوں کے خلاف بھی محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے دیپالپور میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے ڈیبٹ کارڈ کو بنک کے عملے کے ساتھ مل کر بلاک کرواتے تھے جس کے بعد متاثرہ افراد کا ڈیٹا چوری کر کے بنک اور پروگرام کے لوگوں کے ساتھ مل کر رقم نکلواتے تھے ۔(جاری ہے)
گرفتار ملزمان سے بھاری نقدی ، شناختی کارڈز کی کاپیاں ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیبٹ کارڈز برآمد کر لیے گئے ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل شاہد حسن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اب تک لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور لیے ہیں اور اب متاثرہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ بنک عملے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگوں کے بھی اس میں ملوث ہونے بارے ان کے محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد گروہ کے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کیا جائیگا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.