لاہور طیارہ حادثہ ، پائلٹ نشے میںاور تھکاوٹ کا شکار تھا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 11:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : لاہور ائیر پورٹ پر حادثے کاشکار ہونے والی پرواز شاہین ائیر لائن کے پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ سامے آ گئی ہے . رپورٹ کے مطابق پائلٹ نشے میں تھا اور تھکاوٹ کا شکار تھا. تفصیلات کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق نشے اور آرام کے بغیر پرواز اڑانے کی پائلٹ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے 120 سے زائد افراد کی جانیں خطرے میں پڑسکتی تھیں ، مگر خوش قسمتی سے غلط لینڈنگ بڑے حادثہ کا سبب نہیں بنی ۔ واضح رہے کہ تین نومبر کو کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز کے لینڈنگ کے وقت ٹائر پھٹ گئے اور لینڈنگ گیئر ٹوٹ گیا تھا اور طیارہ کچے میں جااتر تھا ۔حادثہ کی تکنیکی وجوہات کے بارے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ سامنے آنا ابھی باقی ہے ۔
(جاری ہے)
دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی سی اے اے امجد علی طور نے کراچی میں پی آئی اے اور نجی ایرلائنز کے نمائندوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے پائلٹس درست حالت میں ہوں اور ضروری آرام کے بعد پرواز اڑائیں ۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے انتظامیہ کو پائلٹ اور عملے پر سخت نظر رکھنے کی بھی تلقین کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے.
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.