مجوزہ سیریز ، بھارت نے تاحال پاکستان سے رابطہ نہ کیا
جمعہ 13 نومبر 2015 11:58
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل کرانا چاہتا ہے۔ امکان ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا جائے ۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ اجازت ملنے کے بعد حکومت اور وزارت خارجہ سے مشاورت کرے گا البتہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ابھی ہم سے مجوزہ مختصر سیریز کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔
بھارتی بورڈ نے سیریز کے لئے حکومت کو جو خط لکھا ہے اس میں 3 ون ڈے انٹر نیشنل اور 2 ٹی ٹونٹی کی سیریز بھارت میں کرانے کے لئے منظوری طلب کی گئی ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق 15دسمبر سے 30دسمبر تک مختصر سیریز بھارت کے شمالی شہروں میں کرانے کی اجازت طلب کی گئی ہے اور اس سیریز سے ہونے والی آمدنی پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ملے گی ۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.